ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : طلبہ کے درمیان گروہی تصادم - پولیس نے کیا کیس درج 

پتور : طلبہ کے درمیان گروہی تصادم - پولیس نے کیا کیس درج 

Mon, 12 Jun 2023 13:20:26    S.O. News Service

پتور، 12/ جون (ایس او نیوز) اپن انگڈی سرکاری کالج کے طلبہ کے درمیان بس اسٹینڈ کے پاس گروہی تصادم ہوا جس میں زبانی تکرار کے جم کر مار پیٹ ہوئی ۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حالانکہ بس اسٹینڈ پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار نے بیچ بچاو کی بہت کوشش کی تھی مگر دونوں فریقین لڑائی جھگڑے سے باز نہیں آئے اور بدامنی پھیلانے کے مرتکب ہوئے ۔ پولیس نے ملزم طلبہ کے خلاف کیس درج کر لیا جن کی شناخت گریش ، ابھیشیت ، دھنش ، موہن ، نندن ، ونیاس ، روپیش اور ہیتیش کے طور پر کی گئی ہے ۔ 


Share: